کھیل

پجارا کی شاندار سنچری، روہت کی نصف سنچری

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-August-2019

اینٹیگا،(یو این آئی ) ہندوستانی ٹیم کے مسٹر بھروسہ مند چتیشور پجارا (100 ریٹائرڈ ہرٹ) نے ٹیسٹ سیریز کے لئے اپنی مضبوط تیاری کا اشارہ دیتے ہوئے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ چیئرمین الیون کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ کے پہلے دن ہفتہ کو بہترین سنچری اننگز کھیلی جس کی بدولت ہندستان نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 297 رن کا مضبوط اسکور بنا لیا۔پجارا نے 187 گیندوں پر ناٹ آوٹ 100 رن میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ پجارا اپنی سنچری مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہرٹ ہوئے پجارا نے روہت شرما کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لئے 132 رن کی اہم شراکت کی۔ روہت نے 115 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 68 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر 22 اگست سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں آخری الیون میں جگہ بنانے کا اپنا دعوی مضبوطی سے پیش کر دیا۔ہندستان نے ٹیسٹ سیریز سے پہلے اس واحد پریکٹس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ لوکیش راہل اور مینک اگروال نے پہلے وکٹ کے لئے 36 رن کی ساجھےداری کی۔ مینک کو جوناتھن کارٹر نے بولڈ کیا۔ مینک نے 28 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے 12 رن بنائے۔راہل دوسرے وکٹ کے طور پر ٹیم کے 52 رن کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ راہل نے 46 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کے سہارے 36 رن بنائے۔ راہل کو كيون هارڈلنگ نے آؤٹ کیا۔

About the author

Taasir Newspaper