سیاست سیاست

پٹنہ میں اننت سنگھ کے حامیوں نے نکالی نیائے یاترا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 24-August-2019

پٹنہ: مکامہ کے رکن اسمبلی اننت سنگھ کے سرینڈر کے بعد آج پٹنہ میں اننت سنگھ کے حامیوں نے نیائے یاترا نکالی۔ ان کے حامیوں نے پولس پرظلم وستم کا الزام لگاتے ہوئے ، پولس انتظامیہ کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی۔ نیائے یاترا نکال رہے حامیوں کو پولس نے چریا ٹانڈ پل پر ہی روک دیا۔ پٹنہ سے گئے اننت سنگھ کے وکیل نوین کمار نے بتایاکہ کورٹ کے حکم کے بعد اننت سنگھ کو پولس چوکی میں لے جایاگیا۔ عدالت نے اس سلسلے میں بہار پولس کو رکن اسمبلی کے سرینڈر کرنے کی خبردینے کا حکم دیا۔ اننت سنگھ کے سرینڈر کرنے کی خبر ملتے ہی جلد بازی میں پٹنہ پولس کے افسران نے دہلی پولس سے رابطہ کر رکن اسمبلی کے خود سپردگی کرنے کی تصدیق کی۔ دیر شام ہی اے ایس پی دانا پور ، اے ایس پی باڑھ اور تین انسپکٹروں کے علاوہ دیگر جوانوں کے ساتھ پولس کی خصوصی ٹیم دہلی کے لئے روانہ ہوگئی۔

About the author

Taasir Newspaper