ریاست

پٹنہ کے 18 اقلیتی اسکولو ں میں بھی چلےگا اسمارٹ کلاس

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 24-August-2019

پٹنہ ( اسٹاف رپورٹر)بانکا ضلع کی طرز پر ریاست کے سبھی سکینڈری اسکولو ں میں اپگریڈیشن اسکیم کے تحت اسمارٹ کلاس کیلئےہر ایک اسکول کو 90 ہزا ر روپئے سامانو ں کی خریداری کیلئے دئے جائیں گے ۔اس اسکیم تحت اسکولو ں میں بڑا مونیٹر اسکرین اور دیگر آلات کی خریداری کی جاسکےگی ۔اس اسکیم کے تحت پٹنہ ضلع کے 85 اسکول اسمارٹ کلاس کیلئے سامانو ں کی خریداری نہیں کر پائے ہیں اس پرو گرام کو جلد چالو کرنے کیلئے بانکی پور گرلس ہائی اسکول میں ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی گئی۔ جس کی صدارت پرائمری ایجو کیشن اور سب کیلئے تعلیمی مہم کے ضلع پرو گرام افسر نیرج کمارنے کی ۔میٹنگ میں 100 اسکولو ں کے پرنسپل کو بلایاگیاجس میں کئی لوگو ں نے اسمارٹ کلاس کیلئے سامان خرید لیاتھا۔ کئی لوگ اسے انسٹال نہیں کراپائے تھے میٹنگ میں کئی اسکولوں کے پرنسپل کو پھٹکار بھی لگائی گئی اور سنیچر تک سامان خریدنے کی ہدایت دی گئی ۔اپگریڈیشن اسکیم کے تحت پٹنہ ضلع کے 18 اقلیتی سکینڈری اسکولوں میں اسمارٹ کلاس کی شروعات ہوگی اس کے ساتھ ہی بہار کے دیگر اضلاع کے72 اقلیتی سکینڈری اسکولو ں کو اس منصوبہ سے فائدہ ملےگا۔پٹنہ کے اقلیتی اسکولو ں میں سر سید اردو گرلس ہائی اسکول پٹنہ سیٹی ، ذاکرحسین ہائی اسکول سطان گنج ، کارمین ہائی اسکول بیلی رو ڈ، رویندر واوی راجندر نگر، آریہ کنیہ ہائی اسکول نیا ٹولہ ایوب اردوگرلس ہائی اسکول لال باغ، ملت اردو گرلس اسکول پھلواری شریف ،دیانند گرلس اسکول میٹھا پور ،گرو گو وند سنگھ ہائی اسکول پٹنہ سیٹی ، ایم ایم ہائی اسکول پٹنہ سیٹی ، سنت ایم جی ہائی اسکول بورنگ رو ڈ، ڈی اے وی ہائی اسکول داناپور، سنت جوسیف کنوینٹ ہائی اسکول باڑھ ،سنت زیویئر ہائی اسکول پٹنہ ،دیانند ودیالیہ میٹھا پور،پٹنہ مسلم ہائی اسکول ،گرو گووند گرلس اسکول پٹنہ سیٹی اور رام مو ہن رائے سیمنری اسکول پٹنہ کے نام شامل ہیں ۔

About the author

Taasir Newspaper