کھیل

پہلا مقام برقرار رکھنے کے لیے وراٹ کوہلی کے سامنے بڑا چیلنج

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-August-2019

دبئی ،( آئی این ایس انڈیا ) آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ آئی سی سی کی جانب سے جاری تازہ ٹیسٹ رینکنگ میں دوبارہ نمبر -2 پر پہنچ گئے ہیں۔اسمتھ نے ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری لگائی تھی جبکہ دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انہوں نے 92 رنز بنائے تھے۔زخمی ہونے کی وجہ سے وہ دوسری اننگز میں بلے بازی کرنے نہیں آئے تھے۔ایشز میں ان کے تین اننگز میں اب تک 378 رنز ہو گئے ہیں۔اور اس کارکردگی کے ساتھ ہی اسٹیو اسمتھ نے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کے سامنے سخت چیلنج بھی پیش کر دیا ہے۔اسمتھ کے ٹیم ساتھی ٹریوس ہیڈ 18 ویں اور مارنس لابشانے 16 وہ نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ حالانکہ ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ اور کیمرون بینکروفٹ کو بالترتیب چار، پانچ اور پانچ مقام کا نقصان ہوا ہے۔لیکن اسمتھ نے ایشز کے ابتدائی دو ٹیسٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وراٹ کوہلی کو یہ پیغام دے دیا کہ وہ جلد ہی اول مقام حاصل کرنے والے ہیں۔ایک سال تک کرکٹ سے دور رہنے کے باوجود اسمتھ اب ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی سے صرف نو پوائنٹس پیچھے ہیں۔اسمتھ کے 913 پوائنٹس ہو گئے ہیں جبکہ کوہلی 922 پوائنٹس کے ساتھ سب سے اوپر برقرار ہیں، چتیشور پجارا نمبر چار پر برقرار ہیں۔وراٹ کوہلی کو اگر اپنا پہلا مقام برقرار رکھنا ہے، تو انہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف شروع ہونے والی دو ٹیسٹ میچ کی سیریز میں اسٹیوا سمتھ کی طرح ہی رن بنانے ہوں گے۔نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بہترین اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح دلانے والے سری لنکا کے کپتان دمتھ کرارتنے چار مقام کے فائدے کے ساتھ آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ کرارتنے سات سال کے ٹیسٹ کیریئر میں پہلی بار ٹاپ10 میں پہنچے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper