سیاست سیاست

چارہ گھپلے کے سب سے بڑے معاملے پر سماعت سوموار سے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 23-August-2019

رانچی :چارا گھپلہ معاملے میں سزا کارٹ رہے لالویادوکےخلاف اس معاملے میں سب سے بڑا مقدمہ آرسی 47اے /97پر 26اگست سے سماعت شروع ہوجائے گی۔ سی بی آئی کے جج پردیپ کمار کے سبکدوش ہوجانے کی وجہ سے اس معاملے میں سماعت بند تھی اب ایڈیشنل جج 10ایس کے ششی کو سی بی آئی کا جج بنایاگیاہے۔ واضح ہوکہ یہ معاملہ ڈورنڈاٹریزری سے جڑا ہے۔ ڈورنڈاٹریزری سے تقریبا 139کروڑ روپے کی غیر قانونی نکاسی کی گئی تھی۔ اس معاملے میں 119ملزم ٹرائیل فیس کررہے ہیں جس میں لالو پرساد کے علاوہ سابق ایم پی آر کے رانا، جگدیش شرما، جیسے کچھ اہم لیڈران کے نام شامل ہے۔ اس میں لالو پرساد اور جگدیش شرما فی الحال رانچی کے ہوٹوار جیل میں بند ہیں۔ اس معاملے میں 17ملزمین کے بیانات درج کئے جاچکے ہیں۔ سوموار سے شروع ہونے والی سماعت میں جلد ہی لالو پرساد سمیت دیگر بڑے سیاست داں اور کئی آئی ایس افسران کے بیان درج کئے جائیں گے۔

About the author

Taasir Newspaper