ریاست

چلتی کار میں آگ لگنے سے کار میں سوار سپول کے ڈاکٹرششی کی موت

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 24-August-2019

مظفرپور(اسلم رحمانی) گائےگھاٹ تھانہ حلقہ کے قومی شاہراہ پر آج علی الصبح بے قابو ہونے سے ایک کار پلٹ گئی کار پلٹنے کی وجہ سے کار میں آگ لگ گئی جس کے بعد کار میں سوار ایک شخص کی آگ کی زد میں آنے سے موت ہوگئی۔ وہیں کارڈرائیور بری طرح زخمی ہو گیا زخمی ڈرائیور کو علاج کے لیے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد جائے حادثہ پر پہنچی پولیس نے لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے میڈیکل اسپتال بھیج دیا ہے متوفی کی شناخت سپول ضلع کے پرتاب گڑھ کے ڈاکٹر ششی کمار کے طور پر ہوئی ہے اور زخمی ڈرائیور کی شناخت کندن کمار کے طور پر ہوئی ہے پولیس کے ذریعے اطلاع موصول ہونے کے بعد متوفی کے والد میڈیکل اسپتال پہنچے ہیں۔ متوفی کےوالد بھی ارریہ ضلع کے بھرگامہ پی ایچ سی کے انچارج ہیں انہوں نے بتایاکہ ششی اپنےگھر سپول سے پٹنہ کے لئے روانہ ہوئے تھے کہ اسی درمیان آج علی الصبح مظفرپور کے گائے گھاٹ تھا نہ حلقہ میں قومی شاہراہ پر ایک گاڑی سے سائیڈ لینے کے درمیان گاڑی بےقابو ہوکر سڑک کے کنارے پلٹ گئی۔ جس کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی آگ کی زد میں آنے کی وجہ سے جائے حادثے پر ہی ششی کی موت ہوگئی ہے اور کار ڈرائیور بری طرح زخمی ہو گیا ہے جسے علاج کے لیے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے وہیں پولیس نے اس پورے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper