فن فنکار

’چھچھورے‘ کا ٹریلر دیکھ کر کاسٹ کے دوستوں کو یاد آئے اپنے کالج کے دن

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-August-2019

ممبئی،(ایم ملک)”چھچھورے” کا ٹریلر کالج کی موج مستی اور بدمعاشی کا ایک پرفیکٹ مرکب ہے. اتنا کہ، ٹریلر دیکھنے کے بعد شردھا کپور، ششانت سنگھ راجپوت اور ورون شرما کے پرانے کالج کے دوست اپنے سٹار فرینڈس کو فون کرنے سے خود کو روک نہیں پائے! ‘چھچھورے’ یقینی طور پر ایک ایسی فلم ہے، جو ہمیں بیتی یادیں ایک بار ایک پھر یاد دلا دے گا جو ہماری زندگی کا شاید سب سے بہترین دور تھا. فلم کے اہم فنکاروں کے دوستوں کی طرف سے انہیں سالوں بعد فون کرنا ان جذبات کی گواہی دیتے ہیں، جو فلم کی کہانی کا بنیادی جوہر ہے. ششانت ، شردھا اور ورون کے ایسے بہت سے دوست تھے جو بہت طویل عرصے سے ان کے رابطے میں نہیں تھے اور کالج ختم ہونے کے بعد سے ان سے بات نہیں کی تھی، لیکن ٹریلر دیکھنے کے بعد انہوں نے انہیں فون کیا اوراپنے کالج کے گزشتہ دنوں کو یاد کیا ! گیت ‘فکر ناٹ’، جیسا کہ عنوان سے پتہ چلتا ہے یہاں آپ کا مقصد روک تھام کو چھوڑنا اور تناؤ کو پیچھے رکھ کر، ہر قدم پر زندگی کا لطف لینا ہے کیونکہ یہ ایسا کچھ ہے جو ہم نے اپنی پوری کالج لائف میں کیا ہے لیکن دنیا کے دوسرے حصے میں جانے کے بعد اسے کرنا مشکل ہے۔ فلم میں ششانت سنگھ راجپوت اور شردھا کپور اہم کردار میں ہیں، جہاں کے دوستوں کا ایک گروپ زندگی کے دو پڑاؤ سے گزر جاتا ہے جس میں کالج لائف اور مڈ لائف شامل ہے۔فلم کے پوسٹر نے ابھی سے ناظرین کو متوقع کر دیا ہے جو گزشتہ خوبصورت لمحوں کی یادیں تازہ کرتے ہوئے، آپ کو ایک بار پھر دوستی کا تجربہ دینے کے لئے تیار ہے! جڑواں 2 اور باغی 2 جیسی ہٹ فلمیں دینے کے بعد، چھچھورے کے ساتھ ساجد ناڈیاڈوالا اور فاکس سٹار اسٹوڈیوز ایک بار پھر ایک ساتھ واپسی کر رہے ہے. چھچھورے نتیش تیواری کی طرف سے ہدایت ہے جو بلاک بسٹر دنگل کی ہدایت کر چکے ہے. رتیک سٹارر سپر 30 کی زبردست کامیابی کے بعد جو باکس آفس پر اب تک 130 کروڑ کا ہندسہ پار کر چکی ہے، “چھچھورے” ساجد ناڈیاڈوالا کی اگلی پیشکش ہے.

About the author

Taasir Newspaper