ریاست

ڈاکٹر جگن ناتھ مشرا کا جسدخاکی پٹنہ لایاگیا،وزیراعلیٰ سمیت کئی رہنماؤں نے پیش کیا خراج قیدت

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-August-2019

پٹنہ: بہار سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر جگن ناتھ مشرا کا جسدخاکی دہلی سے آج پٹنہ لایاگیا۔ پٹنہ ایئر پورٹ پر وزیرصحت منگل پانڈے کانگریس کے ریاستی صدر مدن موہن جھا ، پریم چندر مشرا، اور بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر سی پی ٹھاکر نے خراج عقیدت پیش کیا۔ بعد میں ان کا جسدخاکی بہار قانون سازیہ احاطہ میں لایاگیا۔ جہاں ویزاعلیٰ نتیش کمار سمیت مختلف پارٹیوں وزیراعلیٰ نتیش کمار سمیت مختلف پارٹیوں کے لیڈران نے خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر اسمبلی اسپیکروجے کمار چودھری ،ڈپٹی سی ایم سشیل کمار مودی، شیام رجک سمیت کئی پارٹیوں کے ممبران قانون سازیہ نے اسمبلی احاطہ پہنچ کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

About the author

Taasir Newspaper