سیاست سیاست

ڈیریک اوبرائن سے سی بی آئی کی پوچھ تاچھ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-August-2019

کلکتہ(یواین آئی)ترنمول کانگریس کے لیڈر اورراجیہ سبھا رکن ڈیریک اوبرائن سے چٹ فنڈ گھوٹالہ معاملے میں سی بی آئی نے آج پوچھ تاچھ کی ہے ۔اس مہینے کے پہلے ہفتے میں سی بی آئی نے ڈیریک اوبرائن کو نوٹس دیا تھا۔تاہم انہوں نے مانسون سیشن کی وجہ سے فوری پیشگی سے معذرت ظاہر کی تھی۔آج دوپہر 1.30بجے بدھان نگر میں سی بی آئی کے دفتر میں پیش ہوئے۔سی بی آئی کے آفیسر نے ڈیریک اوبرائن سے پوچھ تاچھ سے متعلق بتایا کہ جانچ ایجنسی ترنمول کانگریس کے ترجمان ”جاگو بنگلہ“ کے اکاؤنٹ میں شاردا گروپ کے ذریعہ روپے کے لین دین سے متعلق معلومات حاصل کرنے کیلئے یہ پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔اوبرائن نے کہا کہ میں مانسون سیشن کی وجہ سے سی بی آئی کے سامنے پیش ہونے سے عذر پیش کیا تھا اور اب جب کہ مانسوس سیشن ختم ہوگیا ہے تو میں سی بی آئی کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔سی بی آئی بنگالی فلم پرڈیوسٹر سری کانت مہتو اور روز ویلی گروپ کے درمیان مالی لین دین کی جانچ کررہی ہے۔سی بی آئی کے مطابق فلم پرڈیوس کرنے کیلئے سری کانت مہتا نے25کروڑ روپے روز ویلی گروپ سے لیے تھے اور پھر اس روپے میں سے ایک بڑا حصہ جاگو بنگلہ کے اکاؤنٹ میں منتقل کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق سی بی آئی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کی پینٹنگ کے فروخت سے حاصل ہونے والی رقم سے متعلق پوچھ تاچھ کرے گی۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی پینٹنگ کو چٹ فنڈ کمپنی میں کروڑ روپے میں خریدے تھے۔ڈیریک اوبرائن نے مرکزی حکومت کے ذریعہ تین طلاق، آرٹی آئی ایکٹ، اور دیگر اہم بلوں کو جلد سے جلد پاس کرنے پر مرکزی حکومت کی سخت تنقید کی تھی۔اس کے بعد ہی سی بی آئی کے نوٹس ملنے پر اوبرائن نے کہا تھا کہ پارلیمنٹ میں آواز اٹھانے کی سزا مل رہی ہے۔خیال رہے کہ جاگو بنگلہ جو ترنمو ل کانگریس کا ترجمان ہے۔

About the author

Taasir Newspaper