ریاست

کشتی کے ذریعہ گاؤں پہنچ کر ڈاکٹر حسنین قیصر نے لگایا مفت میڈیکل کیمپ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 24-August-2019

سوپول،(فیض الاسلام ندوی)کیشن پور بلاک کے نواب باقر پنچایت کل کے پرسا ہی گاؤں میں دو۔ دو ناؤ کی سواری کر تقریبا ڈیڑھ کلومیٹر پیدل سفر کے بعدڈاکٹر حسنین قیصر آج کوسی حلقے میں مریضوں کیلئےمفت علاج کیمپ لگانے پہنچے ۔دور دراز میں بسنے والے لوگ ڈاکٹر حسنین قیصر کو دیکھ کر ہی علاج کرانے کے لیے دوڑ پڑے کو سی میں سیلاب کے بعد بھلے ہی ندی کا پانی کم ہو گیا ہو لیکن چاروں جانب ندی سے گھرے اس علاقے کے لوگوں کو طبی خدمات اب تک نہیں حاصل ہے بہار ریاستی کانگریس کمیٹی کے میڈیکل سیل کے صدر ڈاکٹرحسنیں قیصر نے ہیل بائی اس فاؤنڈیشن اور کانگریس میڈیکل سیل کے مشترکہ پہل پر یہ مہم چلائ کےدور دراز کے لوگوں تک پہنچ کر ان کا علاج کیا اور ان کو مفت دوا بھی مہیا کرائی۔بہار ریاستی کانگریس صدرمدن موہن جھا انچارج راجیش راٹھور اور این آئی یو آئی کے کارکنوں کی مدد سے سے انہوں نے نے آج یہ کیمپ لگایا یا دربھنگہ مدھوبنی کے بعد آج انہوں نے سپول کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور لوگوں کے درمیان مفت دوا دے کر اپنے ڈاکٹر ہونے کا فرض ادا کیا ۔کوسی نو نرمان منچ، این ایس يوائی کے اپنے معاونین کے ساتھ انہوں نے پرسا ہی ، مومن ٹولہ، مانکپور کے لوگوں کی طبی جانچ کی اور ان کو مفت دوائی بھی دیا کیمپ میں ڈاکٹر حسین قیصر کے علاوہ ڈاکٹر صنوبر سلطانہ ،ڈاکٹر امن، ڈاکٹر زین عاصف، ڈاکٹر تنویر خان اندر نرائن سنگھ، فاروق اعظم، این ایس یو آئی ای کے ریاستی سکریٹری ثاقب اقبال ملن کشیپ وغیرہ موجود تھے۔

About the author

Taasir Newspaper