ہندستان ہندوستان

ہندی اردو ڈکشنری‘‘لسانی یکجہتی کی ترجمانی کرنے والی ایک بہترین کتاب: پروفیسر ضیاء

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-August-2019

علی گڑھ(پریس ریلیز) انجمن محبانِ اردو علی گڑھ کے اراکین عبد الحفیظ خان اور عادل فرازؔنے اے ایم یو علی گڑھ کے شعبۂ اردو کے استاذپروفیسر ضیا ء الرحمٰن صدیقی سے ایک خصوصی ملاقات کے دوران ان کی تازہ کتاب’’ہندی اردو ڈکشنر ی‘‘ کے حوالے سے گفتگو کی۔ موصوف نے بتایا کہ ’’یہ ڈکشنری ان لوگوں کیلئے تیار کی گئی ہے جو ہندی جانتے ہیں اور اردو سیکھنا چا ہتے ہیں ۔یہ ثانوی زبان کے طلبہ کو خیال میں رکھ کر مرتب کی گئی ہے تاکہ انھیں بغیر کسی دشواری کے آسانی کے ساتھ اردو سیکھائی جا سکے۔اس کتاب میں تقریباً ساڑ ے سات ہزار سے لے کر آٹھ ہزار تک الفاظ شا مل ہیں۔اس میں وہ الفاظ ہیں جو صحا فت ، شاعری،اور متن میں استعمال ہو تے ہیں ۔ مجھے اس کتاب کو تیار کرنے میں پانچ سال لگے۔یہ کتاب حکومت ہند کی جانب سے مرکزی وزارت برائے فرو غ انسانی کے ہندوستانی زبانوں کے مرکزی ادارہ ’’سی۔آئی۔ایل‘‘ کے ضوابط کے مطا بق تیار کی گئی ہے۔برسوں سے شدت کے ساتھ اس طرح کی ڈکشنری کی ضرورت محسو س کی جارہی تھی جو سادہ ،عام فہم انداز میں ہو جس کے ذریعے آسانی سے اردو کو سیکھایا جا سکے۔۱۵ اگست کے موقع پر اس کتاب کامنظر عام پر آنا لسانی یکجہتی کی ایک بہترین مثال ہے۔‘‘واضح ہو کہ اس کتاب کا اجراء کیندریہ ہندی سنستھان کے ڈائرکڑ پروفیسر نند کشور پانڈے یونیورسٹی کے پرووا ئس چانسلر پروفیسر اختر حسیب اور شعبۂ ہندی کے صدر پروفیسر عبدالعلیم کے ہاتھوں آرٹس فیکلٹی کے آڈیٹوریم میں عمل میں آیا۔اس موقع پر صدر شعبۂ اردو پروفیسر طارق چھتار ی بھی موجود تھ۔

About the author

Taasir Newspaper