انٹر کے13322طلبا کوملے گی این ایس پی کےتحت اسکالر شپ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-August-2019

پٹنہ (اسٹاف رپورٹر)بہار اسکول اکزامنیشن بورڈکے چیئرمین آنند کشور نے آج بتایاکہ انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2019میں 20پرسنٹائل مارکس سے پاس کل13 ہزار382طلباکوسنٹرل سیکٹر اسکیم کے تحت اسکالرشپ ملے گا۔جس کےلئےاین ایس پی پر15جولائی2019سے 31 اکتوبر 2019تک آن لائن درخواست کی جائے گی۔بورڈ سے پاس 13ہزار382طلبا کی فہرست بورڈ کے ویب سائٹ پراپ لوڈ ہے۔ اس اسکیم کانام سنٹرل سیکٹر اسکیم آف اسکالرشپ فارکالج اینڈ یونیورسٹی اسٹوڈنٹس اسکیم ہے ۔طلبااین ایس پی پر درخواست کرتے وقت اپنا رول کوڈ اور رول نمبر درج کریں گے۔ اس کے علاوہ سنٹرل سیکٹر اسکیم آف اسکالر شپ فار کالج اینڈ یونیورسٹی اسٹوڈنٹس اسکیم کے تحت جو طلبا2017میں پاس ہوئے ہیں وہ فرسٹ اینوول کےلئے،جوسال2016میں اسکالر شپ حاصل کئے ہیںوہ سکنڈاینوول کےلئے اور جو2015میں اسکالرشپ حاصل کئے ہیں وہ تھرڈ رینوول کےلئے این ایس پی لاگ ان کرآن لائن درخواست دے سکتے ہیں ۔اس اسکیم کے مستفید ہونے کےلئےان شرائط پر عمل کرناہوگا۔گارجین کی سالانہ آمدنی سبھی وسائل سے 8لاکھ روپئے سے زیادہ نہیںہونی چاہئے، درخواست کسی بھی قسم کے اسکالر شپ یاکسی دیگر وسائل سے حاصل نہیں کررہےہوں۔فرسٹ سکنڈاور تھرڈ رینوول کےلئے درخواست گریجویٹ سطح کے سالانہ امتحان میں حاصل نمبر کافیصد کم سے کم 50%ہونا چاہئے اور اٹینڈنس کم سے کم75%فیصد ہوناچاہئے۔