انڈا نہاری بنانے کی ترکیب

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 23-August-2019

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

اجزاء

بونگ کا گوشت ایک کلو

ہڈیاں نلیاں آدھا کلو

انڈے چار عدد

نمک حسب ذائقہ

پسا ہوا لہسن دو کھانے کے چمچ

ادرک(باریک کٹی ہوئی) دوکھانے کے چمچ

پیاز تین عدد درمیانی

پسی ہوئی لال مرچ دو کھانے کے چمچ

پسا ہوا دھنیا دو کھانے کے چمچ

سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ

ثابت کالی مرچ آٹھ سے دس عدد

بڑی الائچی د و عدد

بادیان کا پھول ایک عدد

سونف ایک کھانے کا چمچ

 سونٹھ ایک چائے کا چمچ

دہی ایک پیالی

 سادہ آٹا آدھی پیالی

مارجرین یا مکھن دوکھانے کے چمچ

 کوکنگ آئل تین چوتھائی پیالی

تیار کرنے کی ترکیب

گوشت اور ہڈیوں کو صاف دھو کر چھ سے آٹھ پیالی ابلتے ہوئے پانی میں پکنے کے لیے رکھیں اور ابال آنے پر اوپر آنے والا جھاگ نکال دیں۔

پھر اس میں ایک موٹی کٹی ہوئی پیاز اور کالی مرچیں ڈال کر ہلکی آنچ پر گلنے کے لیے رکھ دیں۔

سونٹھ،سونف ،بڑی الائچی اور بادیان کے پھول کو ملا کر باریک پیس لیں اور اس میں سے دو کھانے کے چمچ لے لیں۔اس میں نمک،لال مرچ ،دھنیا اور پساہوا زیرہ اور آدھی پیالی پانی ڈال کر ملالیں۔

کوکنگ آئل میں دوباریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کرلیں پھر اس میں تیار کیا ہوا مصالحے کا مکسچر ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔

بونگ کا گوشت جب اچھی طرح گل جائے تو اسے نکال کر اس مصالحے میں دہی کے ساتھ بھونیں(ہڈیوں کو نکال کر ضائع کردیں۔)آخر میں اس میں آٹا ڈال کر بھونیں۔

پھر ابلے ہوئے گوشت کی یخنی ڈال کر ادرک چھڑک دیں۔فرائینگ پین میں مارجرین یا مکھن میں انڈے ڈال کر فرائی کریں اور نہاری میں شامل کردیں اور ہلکی آنچ پر تین سے چار منٹ دم پر رکھ دیں۔