آرہ کورٹ دھماکہ معاملے میں لمبو شرما کو پھانسی کی سزا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-August-2019

آرہ: آرہ کورٹ احاطے میں دھماکہ معاملے پر عدالت نےآج ایک بڑا فیصلہ سنایا ہے اس معاملےمیں ماسٹر مائنڈ لمبوشرما کو پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے۔ وہیں دیگر 7ملزمین کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس معاملے میں کل 11لوگوں کو ملزم بنایاگیا تھا۔ جس میں کورٹ نے ایل جے پی رہنما اور سابق رکن اسمبلی سنیل پانڈھے ، سنجے سونار اور وجے شرما کو عدالت نے بری کردیاہے۔اس معاملے میں پیروباشندہ خطرناک باشندہ لمبوشرما اور نونار گاؤں کے اکھلیش اپادھیائے سمیت دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کیاتھا۔ جانچ کے دوران چاند ، نعیم اور پرمود سنگھ سمیت دیگر کے نام آئے تھے۔