آسٹریلیا پر بائونسر مارنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے آرچر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 21-August-2019

لندن،( آئی این ایس انڈیا ) انگلینڈ کے بین اسٹوکس نے خبردار کیا ہے کہ ایشز سیریز کے باقی میچوں میں بھی جوفرا آرچر آسٹریلیا پر بائونسرکی بوچھارجاری رکھیں گے۔اسٹوکس نے کہاکہ یہ کھیل کا حصہ ہے اور جوفرا جارحانہ کھلاڑی جو بلے باز پر دباؤ بنانے میں اعتماد رکھتا ہے۔ ورلڈ کپ فاتح فاسٹ بولر آرچر نے ڈرا رہے دوسرے ایشز ٹیسٹ میں شاندار بولنگ کی۔آرچر کی گیند سے اسٹیو اسمتھ کو گلے پر چوٹ لگی جس سے وہ آخری دن نہیں کھیل سکے تھے۔اسٹوکس نے کہا کہ جب آپ کی گیند سے کسی کو چوٹ لگ جاتی ہے تو آپ کہتے ہیں کہ دوبارہ ایسی گیند نہیں ڈالوں گا۔یہ تشویش ہمیشہ رہتی ہے لیکن اگلی گیند پر آپ اسی طرح گیند ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔اسٹوکس نے کہا کہ آرچر تیسرے ٹیسٹ میں بھی اپنا رویہ نہیں بدلیں گے۔