اپنا مکان گرنے کے بعدیوم تحصیل پر حکام سے ملے متاثرین

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 21-August-2019

آگرہ (اظہر عمری)اتوار کواپنا مکان گرنے کے بعد تحسیل دن پر حکام سے متاثرین ملے۔ صدر تھانے کے ماتحت، کوشہید نگر میں اتوار کے روز پورا مکان گرگیا تھا۔ جوتا کاریگر سبحان اپنی اہلیہ گڈی اور دو بچے حادثے میں بچ گئے۔ متاثرہ افراد کا کنبہ کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہے۔واقعے کے بعد کوئی انتظامی افسر موقع پر نہیں پہنچا۔ مکان گرنے کے بعد سبحان کا ہزاروں روپے مالیت کا سامان ملبے تلے دب گیا۔ اب متاثرہ افراد کے اہل خانہ اعلی حکام سے مدد کی درخوا ست کر رہے ہیں۔منگل کے روز سماج وادی پارٹی کے ایک وفد نے فتح پور سکری اسمبلی کے سابق امیدوار لال سنگھ لودھی اور سابق شہر جنرل سکریٹری دھرمیندر یادو کی قیادت میں یوم تحصیل کے موقع پر عہدیدار وں سے متاثرین کی مدد کیلئے ملاقات کی ۔اس موقع پر ایس ڈی ایم صدر نے متاثرہ افراد کے اہل خانہ کو مکمل مدد کی یقین دہانی کرا تے ہوئے فوری طور پر سرکاری امداد فراہم کر نے کی ہدایا ت منظور کیں۔ اس موقع پر حاجی انیس خان، خالد قریشی، معین بابوجی، راجیش کناوجیہ موجود تھے۔کیپشن، اپنا مکان گرنے کے بعد تحسیل میں حکام سے ملکر لوٹےمتاثرین۔