اچار گوشت بنانے کی ترکیب

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 30-August-2019

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

اجزاء

 بکرے کا گوشت آدھا کلو

 لیموں چار عدد

 کڑی پتہ حسب ضرورت

 ثابت لال مرچ دس عدد

 کٹی ہوئی باریک پیاز حسب ضرورت

 باریک کٹا ہوا لہسن چھ عدد

 جوئے آدھی پیالی

 دہی پھینٹ لیں

 ادرک بارکیٹ کٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچہ

 ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچ

 سونف ایک کھانے کا چمچ

 کلونجی ایک چائے کا چمچ

 ہلدی پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ

 نمک حسب ذائقہ

 تیل ایک پیالی

 ہری بڑی مرچیں چھ عدد

 ثابت سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ

 املی کا گودا دو کھانے کے چمچ

تیار کرنے کی ترکیب

ایک دیگچی لیں۔اس میں تیل گرم کریں اس کے بعد پیاز ڈال کر ہلکا براؤن کر لیں۔جب پیاز تل لیں اسے ایک کاغذ پر نکال لیں۔

اسی تیل میں گوشت ہلدی اور نمک ڈال کر پانی خشک کرلیں۔

اس میں ادرک ،لہسن،دھنیا ،سونف ڈال کر گوشت کو گلنے کے لئے رکھ دیں ایک کپ پانی ڈال لیں تاکہ گوشت اچھی طرح گل جائے ۔

اس کے بعد ثابت لال مرچ اور دہی ڈال کر تھوڑی دیر بھوننے کے بعد لیموں نچوڑ لیں ۔

اب زیرہ سونف کو اچھی طرح پیس لیں۔ہری مرچوں میں مصالحہ ڈال کر مرچوں کو بھر لیں اور تل لیں پھر دیگچی میں ڈال لیں آخر میں کلونجی ڈال کر دم پر رکھ دیں۔

پیش کرنے کے لئے ادرک کو باریک حصوں میں کاٹ لیں اچھے سے برتن میں ڈال کر گوشت کے اوپر ڈال دیں۔