بادام بسکٹ بنانے کی ترکیب

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 30-August-2019

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

2 افراد

اجزاء

 مکھن ایک سو پچاس گرام

 کاسٹر شوگر ایک سو پندرہ گرام

 انڈے کی زردی ایک عدد

 آلمنڈ ایسنس اڑھائی ملی لیٹر

 بادام ایک سو پندرہ گرام کٹے ہوئے

 میدہ ایک سو پچہتر گرام

تیار کرنے کی ترکیب

ایک پیالے میں مکھن اور چینی کو اچھی طرح پھینٹ لیں یہاں تک کہ وہ فلفی ہو جائے۔

پھر اس میں انڈے کی زردی ،میدہ اورکٹے ہوئے بادام ڈال کر ملائیں اور ڈوتیار کرلیں۔

اب اس ڈوکو بیل کر بارہ انچ لمبا رول بنالیں اور ٹھنڈا ہونے کے لیے آدھا گھنٹہ فریج میں رکھ د یں۔

پھر اس کی پیڑ بنائیں اور ایک سوساٹھ ڈگری سینٹی گریڈ پر بیس منٹ کے لیے بیک کرلیں۔