جموںو کشمیر سے قیدی آگرہ سینٹرل جیل پہنچے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 23-August-2019

آگرہ(اظہر عمری)جموںو کشمیرمیں مرکزی حکومت کے آرٹیکل370 اُور آرٹیکل35 کے ختم کے اعلان کے بعد جمو کشمیر سے کچھ قیدیوں کو آگرہ سینٹرل جیل بھیجا گیا تھا، جن کی تعداد کو خفیہ رکھا گیا تھا ۔مرکزی حکومت جموو کشمیر میںا حتیاطی حفاظتی اقدامات اُٹھا رہی ہے ، تاہم وادی میں اب تک کسی قسم کی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ہے، ذندگی آہستہ آہستہ پٹری پر آرہی ہے، اس کے بعد بھی یہ امکان مو جو د ہے کہ کشمیر میں علیحد گی پسند قوتین کوئی بھی کارروائی کو سکتی ہیں، اس کی وجہ سے قیدیو ں کو وہان کی جیلوں سے دوسری جیلوں میں منتقل کیا جارہاہے ۔ ذرائع کے مطابق آگرہ سینٹرل جیل میں جمو ںوکشمیر سے قیدیوں کا دوسرا دستہ ایک خاص جہا ز سے صبح کھیریا ایئر پورٹ آگرہ پہنچا، یہاں سے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیا ن30 قیدیوں کو سینٹر ل جیل لا یا گیا، ان کو الگ الگ بیرکوں میں رکھا گیاہے، اس سے قبل یہاں 26قیدی موجو د ہیں ، جو آرٹیکل ختم ہونے کے بعد کشمیر سے آگرہ جیل منتقل ہو ئے تھے، ان میں کچھ سید علی گیلانی کے حامی بھی بتائے کا تے ہیں، گلانی کا قریبی قیوم بھی ان میں شامل ہے، ذریعہ کے مریز کہا کہ30 کے قریب قیدی آج آئے ہیں، انہیں پہلے سے آنے والے قیدیوں سے الگ رکھا جائے گا ، انہیں آپس میں بات چیت کرنے کی اجازت نہیں ہے۔آگرہ سینٹرل جیل میں کشمیر ی قیدیوں کے آنے سے جیل کے انتظامیہ اُور آگرہ پو لیس ، سیکیورٹی ایجنسیان قریبی محلوپر نگا ہ رکھے ہوئے ہیں، یہاں رہنے والے لوگو ں ، کرایہ داروں اور ان کے لواحقین کے بار ے میں بھی معلومات لی جارہی ہے۔