خشک مٹن چانپیں بنانے کی ترکیب

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 23-August-2019

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

اجزاء

 مٹن چانپیں 1/2کلو

 دہی 1 کپ

 زیرہ 1چمچ

گرم مصالحہ 1چمچ

 ہلدی پاؤڈر 1چمچ

 لال مرچ پاؤڈر 2چمچ

 ادرک اور لہسن کا پیسٹ 2چمچ

 نمک حسب ذائقہ

تیار کرنے کی ترکیب

ایک پین میں تھوڑا گھی ڈالیں اور اس میں لہسن اور ادرک کا پیسٹ شامل کرنے کے بعد تھوڑی دیر پکائیں ۔

اس کے بعد مٹن کو شامل کریں جبکہ ساتھ ساتھ دہی ،زیرہ ،گرم مصالحہ،ہلدی پاؤڈر ،لال مرچ پاؤڈر اور نمک شامل کریں۔

پین کو ڈھکن سے بند کرکے 10سے 20منٹ تک پکائیں۔

جب گوشت گل جائے تو چولہا تیز کریں اور پانی کو مکمل طور پر خشک کرلیں۔

گرل پین کو گرم کریں اور اس پر پکے ہوئے گوشت کو رکھیں اور 15سے20منٹ کے لیے گرل کریں۔مزیدار مٹن چانپیں تیار ہیں۔