ریاست میں پرامن ماحول نتیش کمار کی دین :للن صراف

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 23-August-2019

بہار شریف،(تاثیر بیورو) جدیو پروفیشنل سیل کی ریاست گیر رکنیت مہم کے تناظر میں سوموار کو بہار شریف مہانگر جدیو پروفیشنل سیل کے ذریعہ لہیری ٹولہ ،مہیلاکالج کے پاس شگن پیلس کے قریب منعقد ایک بڑے پروگرام میں سینکڑوں لوگوں نے جدیو کی رکنیت حاصل کی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی ایم ایل سی اور جدیو پروفیشنل سیل کے کنوینر للن صراف تھے۔ اس موقع سے للن صراف نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آج بہار اپنے پرانے وقار کو حاصل کرنے کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے نہ صرف سماج کی آخری صف میں کھڑے لوگوں کی زندگی کو بہتر بنایا بلکہ شراب بندی، جہیز بندی اور ’’نوچائلڈ میرج ‘‘جیسے فیصلوں سے ملک اور دنیا میں ایک الگ مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ آج ریاست کے تجارت پیشہ لوگ امن چین کے ماحول میں کاروبار میں تو یہ وزیر اعلیٰ کے ذریعہ قائم قانون کے راج کی ہی دین ہے۔ پروگرام میں موجود تمام لوگوں نے للن صراف کی قیادت ’’ہر بوتھ پر ہم ہونگے ‘‘ اور ’’جل جیون ہڑیالی مہم‘‘ کو کامیاب بنانے کے عزم کااظہار کیا۔ اس کے ساتھ ہی تنظیم کی توسیع پر چرچہ کیا گیا۔ اس موقع پر نالندہ ضلع سورنکار ایسوسی ایشن کے صدر شرون کو بہار شریف نگر جدیو پروفیشنل سیل کا صدر نامزد کیاگیا۔ پروگرام میں سیل کے ریاستی عہدیدارن اپندر ویبھوتی ، کنال گورو، کے ساتھ ساتھ نالندہ ضلع جدیو پروفیشنل سیل کے صدر اودھیش گپتا، سینئر لیڈر کرشن کانت پرساد، منا صدیقی، آفتاب عالم اور ویپن چندرونشی وغیرہ موجود رہے۔ پروگرام کی نظامت کیشور لاہری اور شرون کمار نے مشترکہ طور پر کیا۔