سول ایوی ایشن گھپلہ میں پوچھ تاچھ کیلئے چدمبرم کو سمن

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-August-2019

نئی دہلی،(یو این آئی)انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے ترقی پذیر اتحاد (یو پی اے) حکومت کے وقت مبینہ سول ایوی ایشن کے شعبہ میں گھپلہ سے جڑے منی لانڈرنگ کے معاملے میں سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کو 23 اگست کو پوچھ تاچھ کےلئے طلب کیا ہے۔ای ڈی ذرائع نے پیر کو اس کی اطلاع دی۔ ذرائع نے بتایا کہ مسٹر چدمبرم کو 23 اگست کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے دفتر میں اپنے بیان درج کرانے کے لئے جانچ افسر کے سامنے حاضر ہونے کو کہا ہے۔ یہ معاملہ کروڑوں روپے کے سول ایوی ایشن گھپلہ سے جڑا ہوا ہے۔ بین الاقوامی ہوائی خدمات طے کرنے میں بے ضابطگیوں کے وجہ سے ائر انڈیا کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ اس معاملے میں ای ڈی سابق سول ایوی ایشن وزیر پرفل پٹیل سے بھی پوچھ تاچھ کرچکی ہے۔