عوام کے مسائل سے جڑے رہے بابو لال گور: امت شاہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-August-2019

نئی دہلی،(ایجنسی): بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) صدر امت شاہ نے مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ بابو لال گور کے انتقال پر گہرے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اقدار پر مبنی سیاست کے ایک اہم ستون رہے۔ انہوں نے کہا کہ گور ہمیشہ عوام کے مسائل سے منسلک رہے اور ان کے مسائل کے حل کرنے کے لئے کام کرتے رہے۔شاہ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ بابو لال گور ہمہ جہت صلاحیتوں کے مالک تھے اور وہ مسلسل دس بار رکن اسمبلی رہے۔وہ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی بھی رہے۔ ان کی پوری زندگی ریاست کے عوام کی خدمت میں وقف رہا۔ بابو لال گور جی ‘بھارتی مزدور یونین’ کے بانی رکن تھے۔ انہوں نے اندرا گاندھی کے ذریعہ جمہوریت کو کچلنے کے لئے ایمرجنسی کی پرزور مخالفت کی جس کے لئے انہیں 19 ماہ کی جیل بھی ہوئی۔ انہوں نے ‘گوا آزادی کی تحریک’ میں اہم کردار ادا کیا۔