غیر ملکی شراب کےساتھ 4بائیک ضبط

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-August-2019

بتیا،(انیس الوریٰ)، نوتن تھانہ حلقہ کے دکھن تلوعا پنچایت کے نوراہی گاؤں میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر چھاپہ ماری مہم کے دوران نوتن پولس نے 260بوتل غیر ملکی شراب اور 25لیٹر چولائی شراب پولس نے برآمد کیاہے۔ جائے وقوع سے پولس نے 4بائیک اور 5سلنڈر بھی ضبط کئے ہیں۔ جب پولس کی ٹیم سنجے یادو کے دروازے پر پہنچی تو کاروباری گھر کے پیچھے سے بھاگنے میں کامیاب رہے۔ شراب کاروباری یوپی سے غیر ملکی شراب کی کھیپ لے کر نوراہی گاؤں میں پہنچتے تھے۔ پولس کو اطلاع ملی اور انہوں نے کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ ماری مہم تیز کیا۔ جہاں کثیر مقدار میں رائل شراب برآمد کیاگیا۔ پولس کو چکمادے کرکاروباری فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ اس کے متعلق تھانہ انچارج سنجیو کمار نرالا نے بتایاکہ فرار کاروباری گوردھن یادو اور سنجے یادو کو گرفتار کرنے کے لئے پولس چھاپہ ماری مہم تیز کیاہے۔