مٹر بھرے کوفتے بنانے کی ترکیب

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-August-2019

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

اجزاء

گوشت ایک کلو

 نمک حسب ذائقہ

ادرک لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچ

 پیاز دو عدد درمیانی

ٹماٹر چار سے پانچ عدد درمیانے

کٹی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ

ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ

تیز پات ایک سے دوٹکڑے

کالی مرچ کٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ

ہری مرچیں چھ سے آٹھ عدد

کوکنگ آئل آدھی پیالی

تیار کرنے کی ترکیب

قیمے کو صاف دھو کر چھلنی میں رکھ کر اچھی طرح خشک کرلیں ،پھر اس میں ایک پیاز،ہرادھنیا ،ہری مرچیں اور ڈبل روٹی کے سلائسز ڈال کر چاپر میں پیس لیں۔

اس مکسچر میں نمک شامل کرکے اچھی طرح ملائیں اور فریج میں رکھ دیں۔

ایک چوپ کی ہوئی پیاز کو ایک کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں ہلکی سنہری فرائی کریں اور اس میں ابلے ہوئے مٹر کے دانے ،نمک،کالی مرچ اور چوپ کیا ہوا ٹماٹر ڈال کر فرائی کرلیں۔

پسے ہوئے قیمے کو فریج سے نکال کر مٹر کا مسکچر درمیان میں رکھتے ہوئے کوفتے بنائیں اور دوبارہ فریج میں

رکھ دیں۔

ایک باریک کٹی ہوئی پیاز کو کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کریں، اس میں ادرک لہسن ،نمک،لال مرچ ،پسا ہوا دھنیا اور دہی ڈال کر ملائیں اور ایک پیالی پانی ڈال کر پکائیں۔

جب گریوی میں ابال آجائے تو اس میں کوفتے ڈال کر درمیانی آنچ پرپکائیں۔شروع میں چمچ نہ لگائی،جب پانی خشک ہونے پر آجائے تو اسے ہلکا سابھون کر آدھی پیالی پانی ڈالیں اور ہلکی آنچ پر تین سے چارمنٹ ڈھک کر دم پر رکھ دیں۔