مچھلی کی کڑاہی بنانے کی ترکیب

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 01-August-2019

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

2 افراد

اجزاء

مچھلی کے فلے 1/2 کلو

ٹماٹر (چوپ کئے ہوئے) 6 عدد

پسی ہوئی لال مرچ 1/2 چائے کا چمچہ

 پسا ہوا سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ

پسا ہوا دھنیا 2 چائے کے چمچے

 لیموں کا رس 2 کھانے کے چمچے

ادرک (چوپ کی ہوئی) ایک کھانے کا چمچہ

لہسن (چوپ کئے ہوئے) 3 جوے

ہرا دھنیا (چوپ کیا ہوا) 1/2 گڈی سجانے کیلئے

کُٹی ہوئی کالی مرچ 1/2 چائے کا چمچہ

نمک حسب ذائقہ

تیل 6 کھانے کے چمچے

تیار کرنے کی ترکیب

کڑاہی میں تیل گرم کرکے لہسن اور ادرک بھونیں

اس میں ٹماٹر شامل کریں

پھر ڈھکن ڈھانک کر ٹماٹر نرم ہونے تک پکائیں

اسے چمچے سے کچل لیں

پھر لال مرچ ، زیرہ، دھنیا، لیمو ں کا رس، ہرا دھنیا، کالی مرچ، اور نمک ملا کرتیل علیحدہ ہونے تک بھونیں

اس میں مچھلی ڈالیں اور 10 منٹ پکا کر ڈش میں نکالیں

ہرے دھنئے سے سجادیں