ناڈا کے پتہ ٹھکانہ ضابطہ پر کرکٹروں کواعتراض ہوگا: سہواگ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-August-2019

نئی دہلی،(یواین آئی) ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ کرکٹروں کےنیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (ناڈا) کے تحت کرنے کے لئے تیار ہو گیا ہے لیکن سابق سلامی بلے باز وریندر سہواگ کا خیال ہے کہ کرکٹروں کو ناڈا کے پتہ ٹھکانہ ضابطہ پر سخت اعتراض ہوگا۔سابق جارح بلے باز سہواگ نے بدھ کو ‘دی سلیکٹر ایپ لانچ کرتے ہوئے کہا، “ڈوپ ٹیسٹ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ پہلے بھی کرکٹروں کے ڈوپ ٹیسٹ ہوتے رہے ہیں۔ ہم نے گھریلو کرکٹ میں ڈوپ ٹیسٹ کرائے ہیں، آئی پی ایل میں ڈوپ ٹیسٹ کرائے ہیں تو یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔سہواگ نے کہا، “مجھے لگتا ہے کہ ڈوپ ٹیسٹ میں ہندوستانی کرکٹروں کو پتہ ٹھکانہ ضابطہ پر اعتراض ہو سکتا ہے۔ ہم آئی سی سی کو کیسے بتائیں گے کہ اگلے ایک دو سال میں ہم کب اور کہاں رہیں گے۔ اگر میں کوئی مقام بتا دوں اور پھر میں وہاں نہ ملوں تو یہ تو ضابطہ کی خلاف ورزی ہو جائے گی۔ تو میرے خیال سے اس ضابطہ پر کرکٹروں کو اعتراض ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا، “ابھی تک موجودہ کرکٹروں میں سے کسی نے اس ضابطہ پر کچھ نہیں کہا ہے۔