نتیانند رائے کو دہلی جب کہ نندکشور یادو جھارکھنڈ کے معاون انتخابی انچارج بنے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-August-2019

پٹنہ:اسمبلی انتخاب کے لئے بی جے پی نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ بی جے پی کی جانب سے انتخاب کے لئے ذمہ داریاں بانٹی گئی ہے۔ اس کے تحت راجدھانی دہلی ، ہریانہ اور جھارکھنڈ کے انتخابی انچارج اور کوانچارج کے ناموں کا آج اعلان کردیاہے۔ دہلی میں مرکزی وزیرپرکاش جاوڑیکرمہاراشٹر میں بھوپندر یادو ، اور جھارکھنڈ میں قومی نائب صدر اوم پرکاش ماتھور کو انتخابی انچارج بنایاگیاہے۔ دہلی ، جھاکھنڈ اور مہاراشٹر اسمبلی کو لے کر پارٹی نے انتخابی انچارج اور کوانچارج کی تقرری کردی ہے۔ بہار بی جے پی کے ریاستی صدر نتیانند رائے کو دہلی کا کو انچارج بنایاگیاہے۔ یہ جانکاری رکن کونسل اور بی جے پی کے قومی میڈیا کنوینر سنجے میوکھ نے دی۔ انہوں نے بتایاکہ جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب کےلئے بہار کے ریاستی وزیربرائے سڑک تعمیرات نند کشوریادو کو ۔انچارج بنائے گئے ہیں۔