ٹیسٹ ٹیوب بے بی سنٹر کا ہوا افتتاح

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-August-2019

بہارشریف(توصیف جمال)اب لاولد جوڑوں کو اولاد حاصل کرنے کے لئے پٹنہ یا دیگر بڑے شہروں کا سہارا نہیں لینا پڑے گا۔سوہ سرائے کے جلال پور واقع موتی میموریل اسپتال میں ضلع کا پہلا ٹیسٹ ٹیوب بے بی سینٹر کی شروعات کی گئی ہے۔موتی ای وی ایف سینٹر کا افتتاح ڈاکٹر ارون کمار اور ڈاکٹر ششماسنگھ نے کیا۔اس موقع پر انہوں نے سینٹر چلانے والے ذاکٹر ششما اور ذاکٹر ابدھیش کمار کو اپنی جانب سے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ٓانے والے دنوں میںبے اولاد جوڑوں کے لئے یہ سینٹر میل کا پتھر ثابت ہوگا۔واضح ہو کہ اس سینٹر کے قبل ایسے لوگوں کوعلاج کے لئے پٹنہ,کولکاتا,دہلی,یا ممبئی جیسے مہانگروں کا سہارا لینا پڑتا تھا مگر اب انہیں یہ سہولت ضلع میں ہی ملے گی۔اس موقع پر موتی ای وی ایف کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ششما کماری نے بتایا کہ اس سینٹر میں جدید مشین سے بے اولاد جوڑیوں یا دیگر کوئی بیماری ہو وہ یہاں اکر جدید تکنیک کے ذریعہ اولاد کی خوشیاں پا سکتے ہے۔اس کے لئے ویسے خواہش مند جن کی عمر 40 سے 45 سال ہو وہ یہاں اکر 2سے 3 ماہ کے اندر اس جدید تکنیک علاج کے ذریعہ سے اولاد کی خوشی حاصل کر سکتے ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ابدھیش کمار نے بتایا کہ اس سینٹر میں کافی رعاتی قیمت پر غریب اور میڈیل درجہ کے جوڑیوں کا علاج کیا جائے گا اور وہ اولاد کی خوشی حاصل کرینگے۔اس موقع پر ڈاکٹر سندیپ کمار,سریش کمار,پربھا دیوی و اسپتال کے دیگر ملازم موجود تھے۔