پٹنہ جنکشن پر ملک کاسب سے بڑا ویٹنگ ہال بنے گا، یکم ستمبر کو مختلف خدمات کامرکزی وزیرروی شنکر پرساد کریں گے آغاز

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 29-August-2019

پٹنہ:بہار کی راجدھانی میں پٹنہ جنکشن پر ملک کا سب سے بڑا ویٹنگ ہال بنے گا۔ یہ ویٹنگ ہال لمبی دوری کی ٹرینوں کے جنرل اور ریزویشن ٹکٹ والے مسافروں کے لئے ہوگا۔ 550 مسافروں کی صلاحیت رکھنے والے اس وویٹنگ ہال کا تعمیری کام آخری مرحلے میں ہے۔ آج سے ہال میں کرسیاں لگانے کا کام شروع کردیاہے اس کے مینٹننس کی ذمہ داری پرائیویٹ کمپنیوں کو سونپی گئی ہے۔ دراصل یکم ستمبر کو پٹنہ جنکشن کیمپس میں فوڈ پلازہ، ٹرین انڈیکیشن بورڈ، ویٹنگ ہال، ایسکلیٹر، ایل ای ڈی ایڈورٹیزمنٹ بورڈ ، او یو اور جنرل بوڈنگ پاس کی سہولت کی شروعات ہوگی۔ ان 7سہولتوں کی شروعات مرکزی وزیرروی شنکر پرساد کریں گے۔ اس کو دھیان میں رکھتے ہوئے آج سبھی تعمیری کاموں کا جائزہ لینے کے لئے ای سی آر کے جنرل منیجر ایل سی تریویدی پٹنہ جنکشن پہنچے۔ انہوں نے وویٹنگ ہال کو مسافروں کی سہولت کے لحاظ سے فروغ دینے کا مشور ہ دیا۔ انہوں نے پارسل گھر کے پاس فٹ اوور برج سے جڑے ایکسلیٹر کی تعمیر کے پیش رفت کو بھی دیکھا اس سے پارسل گھر کے پاس سے کر بگھیا کی جانب ریل کیمپس میں آنے والے معذور ، بزرگ اور معذور مسافروں کو آسانی ہوگی۔ پلیٹ فارم پر ٹرینون کی بوگیاں کہاں لگیں گی اس کے لئے کوچ انڈیکیشن بورڈ بھی لگایاجائے گا۔ پٹنہ جنکشن سے لمبی دوری کی ٹرین پکڑنے والے جنرل ٹکٹ والے مسافروں کو بوڈنگ پاس جاری ہوگا۔ سمپورن کرانتی ایکسپریس سمیت کچھ ٹرینوں میں تجربہ کے طورپر اسے شروع کیاجارہاہے۔ جنرل ٹکٹ والے مسافروں کو آر پی ایف ایک پاس ظاہرکرے گا اسی بنیاد پر مسافروں کوبوگی میں انٹر ی ملے گی۔