چین ہانگ کانگ کا معاملہ ’انسانی طریقے‘ سے حل کرے: ٹرمپ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-August-2019

امریکی صدرٹرمپ نے چین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہانگ کانگ کا معاملہ ’انسانی طریقے‘ سے حل کرے ہانگ کانگ میں جاری مظاہروں کے تناظر میں خطرہ پیدا ہو گیا ہے کہ بیجنگ حکومت براہ راست مسلح مداخلت کر سکتی ہے جمعرات 15 اگست کو سامنے آنے والی تصاویر میں ہزاروں چینی فوجی ہانگ کانگ کی سرحد کے قریب دیکھے جا سکتے تھے چینی فوج کی بھاری نفری اس وقت ہانگ کانگ کی سرحد کے قریب چینی صوبے شین زین میں موجود ہے اس کے ہمراہ سینکڑوں فوجی گاڑیاں اور ٹرک بھی ان تصاویر میں واضح نظر آرہے ہیں چین کے سرکاری میڈیا نے رواں ہفتے ہی کہا تھا کہ پیپلز آرمڈ پولس کے بعض دستے، جو مرکزی عسکری کمیشن کے زیر نگرانی کام کرتے ہیں، شین زین میں جمع ہو رہے ہیں