ڈپریشن سے لڑتے بہت کچھ سیکھا، کرس ہمسورتھ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 23-August-2019

لاس اینجلس۔( یو این این ) اداکار کرس ہمسورتھ نے کہا ہے کہ ڈپریشن سے لڑتے بہت کچھ سیکھا۔۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار کرس ہمسورتھ نے اپنی ڈپریشن بیماری پر پہلی بار بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہر شخص کو ویسے ہی دکھنا چاہیے جیسے وہ ہے اور مجھے یہ کہتے ہوئے شرم نہیں محسوس ہوتی ہے کہ میں ڈپریشن کی بیماری کا شکار ہوں اور اس سے ابھی تک لڑتا آرہا ہوں۔ان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ اس بیماری کو مثبت طریقے سے لیتے ہوئے میں نے بہت کچھ اچھا سیکھا ہے بلکہ اس نے مجھے مزید بہادر اور مضبوط بنادیا ہے۔کرس ہمسورتھ نے مزید کہا ہے کہ اگر آپ اپنی زندگی میں اطمینان چاہتے ہیں تو بناوٹی انداز کوختم کر دیں کیونکہ اصل اطمینان خود کو دنیا کے سامنے جو آپ ہیں وہی پیش کرنے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت ایسا آیا جب میں خود کو دوسروں* کی نسبت غیر محفوظ تصور کرتا تھا اور میں اضطرابی مسائل کا شکار ہو گیا اور پھر میں نے اس چیز کو ختم کرنے کیلئے بہت کوشیشں کیں اور میں کامیاب رہا۔