گاندھی میدان میں جھانکی کے توسط سے دکھائی دے گی بدلتے بہار کی تصویر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-August-2019

پٹنہ(اسٹاف رپورٹر) یوم آزادی کے موقع پر گاندھی میدان میں پرچم کشائی کی تمام تیاریاںمکمل کرلی گئی ہیں۔اس کے بعد مختلف محکموںکی جھانکیوںمیںبدلتے بہارکی تصویر دکھائی جائے گی۔شری کرشن میموریل ہال کیمپ کے قریب جھانکیوںمیں خاص طور سےتبدیل آب وہوا ہونے سے انسانی زندگی اور مویشیوں پرپڑنے والے اثرات کو دکھایاگیاہے۔اس کے علاوہ مدھوبنی پنٹنگ ،راجگیر اورنالندہ کے اہم تاریخی مقامات کوبھی لوگ دیکھ سکیںگے۔پٹنہ میں میٹرولوگوں کےلئے نئی بات ہے اس لئے اس بار شہری ترقیات محکمہ نے جھانکی کےتوسط سے لوگوں کے سامنے پیش کرنے کافیصلہ کیا ہے۔نشہ بندی ، آبکاری اوررجسٹریشن محکمہ کے ذریعہ شراب بندی ،اوپندر مہارتھی سلک انوسندھان سنستھان کے ذریعہ بہارمیں دستکاری ٹورزم ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ عالمی امن ،مویشی اور مویشی وسائل محکمہ کے ذریعہ تبدیل آب وہوا سیاحت کامویشیوں پراثرات محکمہ زراعت کے ذریعہ پانی کے ہر ایک بوندسے زیادہ پیداوار جیویکاکے ذریعہ سماجی معاملے پرجدوجہد کرکے اپنے آپ کو خود کفیل بنانے جیسے موضوعات پرجھانکیاں نکال کرلوگوں کواس شعبے میں آگے بڑھنے اور اس میں تعاون کرنے کےلئے جھانکی کے توسط سے اپیل کی گئی ہے۔