گرین بہارکلین بہار کیلئے شجرکاری کی ضرورت پرزور

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 24-August-2019

پٹنہ( اسٹاف رپورٹر)جنتادل یو نائٹیڈرہنماء صبیح الدین احمد کے سبزی باغ رہائش گاہ پر سماجی ادارہ قدم کی میٹنگ کاافتتاح کرتے ہوئے جدیو تر جمان اور قدم کے قومی صدر راجیو رنجن پرساد نے پچھلے کچھ مہینو ں میں قدم کی ریاستی یونٹ کے ذریعہ منعقد رو ز گار تشکیل پرو گرام ، ہیلتھ کیمپ اور شراب بندی بیداری پروگرام کی ستائش کر تے ہوئے کہاکہ اب ترجیحات کی بنیاد پر ہمیں گرین بہار کلین بہار کے نعرے کو زمین پر اتارنے کیلئے شجرکاری پرو گرام کو چلانے کیلئے رو ڈ میپ پرکام کرناہو گا۔انہو ں نے کہاکہ گنگا کی سطح پر زمین کی حفاظت کیلئے پو دے لگانے کا کام بھی قدم کی جانب سے کیاجارہاہے ۔وہیں پارک اسکول اپارٹمنٹ کالونی اور رہائشی کیمپس میں بھی پو دا لگانے کے کام میں تعاون کرےگا۔انہو ں نے کہاکہ آبی سطح میں کمی آئی ہے اس لئے جہاں بھی پانی کے فاضل خرچ کو روکنے میں ہمیں انتظامیہ کا تعاون کرنا ہو گا۔اس موقع پر راجندر یادو جد یو مہانگر کے صدر کمال پرویز بھٹو خان ،محمد جاوید ، شو بھادیوی ، ڈاکٹر اقبال وغیرہ نے بھی اپنے خیالات وغیرہ کا اظہارکیا۔