ہوڑہ کی کچی بستی کا وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا اچانک دورہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-August-2019

کلکتہ،(یواین آئی)لوک سبھا انتخابات میں خراب نتائج کے بعد ہی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور ترنمول کانگریس نے عوا می رابطے پر پوری توجہ مبذول کررکھی ہے۔ممتا بنرجی کی ہدایت پر پارٹی لیڈران عام ورکروں کے گھر جاکر ملاقات کررہے ہیں۔اس درمیان ہوڑہ میں ضلع انتظامیہ کی میٹنگ میں شرکت سے قبل وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اچانک ضلع کے کچی بستی پہنچ کر مقامی لوگوں کو حیران کردیا۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بذات خود کچی بستی کے دورہ کی اطلاع دیتے ہوئے کہاکہ آج میں ہوڑہ ضلع میں ترقیاتی کاموں کے جائزہ کیلئے انتظامی میٹنگ تھی۔میٹنگ میں شرکت سے قبل میں راؤنڈ ٹینک علاقہ جہاں زیادہ تر ہندی بولنے والے مقیم ہیں کے گلی نمبر 2کا اچانک دورہ کیا۔کچی بستی میں آباد لوگوں سے میں نے بات کی اور ان کی پریشانیوں کو سنا۔جس میں صاف پانی کی سپلائی، راشن کارڈ کی تقسیم ،ڈرینج سسٹم کی بہتری جیسے مسائل شامل تھے۔میں نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ ہوڑہ کارپوریشن کے افسران،محکمہ خوراک سپلائی سے بات چیت کرکے ان مسئلے پر جلد سے جلد کارروائی کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ نے ٹاسک فورسیس کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعینہ وقت میں ان کی پریشانیوں کو حل کرنے کیلئے ریاستی وزیرکی قیادت میں ٹاسک فورسیس بناگیا گیا ہے جس میں مقامی ممبر اسمبلی او ر مقامی نمائندے شامل رہیں گے جو جلد سے جلد ان کے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں گے۔خیال رہے کہ وزیر ا علیٰ ممتا بنرجی نے عوامی رابطہ بحال کرنے کیلئے ایک ہیلپ لائن ”دیدی بولو“بھی قائم کیاہے۔