ریاست

اسلحہ کی زد پرفنانس کمپنی کےملازم سے 30ہزارکی لوٹ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 21-September-2019

مظفرپور،(اسلم رحمانی )مٹھن پورہ تھانہ حلقہ میں موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے آج دن دہاڑے ایک پرائیویٹ فنانس کمپنی کےملازم سے اسلحہ کےزورپر 30ہزار روپے لوٹ لیا اور جائے حادثہ سے اسلحہ لہراتے ہوئے فرارہوگئے ۔یہاں پولیس ذرائع نےبتایاکہ مٹھن پورہ تھانہ حلقہ کے رام باغ چوڑی چوک کےنزد موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے آج دن دہاڑے ایک پرائیویٹ فنانس کمپنی کےملازم سے اسلحہ کےزورپر 30 ہزار روپے لوٹ لیا، پولیس نے پورے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔اسی طرح ضلع کے گائے گھاٹ تھانہ حلقہ کے، مظفرپور-دربھنگہ قومی شاہراہ پر دوٹرک میں زبردست تصادم ہوگیا۔ جس سےٹرک کا ڈرائیور شدید طورپر زخمی ہوگیا۔ جسے علاج کے لیے میڈیکل اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے، جہاں اس کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ وہیں حادثے کے بعد مشتعل مقامی لوگوں نے قومی شاہراہ کو جام کر انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ کیا حادثے کی خبر ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور پورے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper