دنیا بھر سے

امریکہ: رابرٹ اوبرائن قومی سلامتی کے نئے مشیر نامزد

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-September-2019

واشنگٹن ،صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رابرٹ اوبرائن کو قومی سلامتی کا نیا مشیر نامزد کیا ہے۔ وہ جان بولٹن کی جگہ لیں گے، جنھیں گذشتہ ہفتے برطرف کیا گیا تھا۔ٹرمپ نے بدھ کے روز ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ ’’مجھے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ میں قومی سلامتی کے نئے مشیر کے طور پر رابرٹ سی اوبرائن کو نامزد کر رہا ہوں، جو انتہائی کامیابی کے ساتھ محکمہ خارجہ میں یرغمالیوں کے امور سے متعلق خصوصی صدارتی ایلچی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ میں نے انھیں طویل مدت سے جانفشانی کے ساتھ کام کرتے دیکھا ہے۔ وہ انتہائی اچھا کام بجا لائیں گے‘‘۔ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا کی پالیسی کے معاملے پر بولٹن ’’مایوس کن‘‘، وینزویلا پر ’’پٹری سے اترے ہوئے‘‘، جب کہ اہم انتظامی اہلکاروں کے ساتھ وہ نہیں چل پا رہے تھے۔اوبرائن ٹرمپ کے قومی سلامتی کیچوتھے مشیر ہوں گے۔ ان کا چناؤ ان پانچ امیدواروں میں سے کیا گیا جن کے بارے میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ ان کے نام زیر غور ہیں۔ان کا انتخاب اس وقت منظر عام پر آیا جب یرغمالیوں کے کئی ایک معاملات میں انھوں نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ساتھ مل کر کام کیا۔

About the author

Taasir Newspaper