ہندستان ہندوستان

اپنی گاڑیوں کو تیز رفتار سے ہر گز نہ چلائیں

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-September-2019

بھوگائوں ،مین پوری (حافظ محمد زاکر ) اترپردیش ٹرانسپورٹ کارپوریشن (بس اسٹینڈ)کے احاطے میں منعقدہ سیمینار میں نئے ٹریفک قوانین بارے میں معلوما ت دیتے ہوئے نفاذ افسر نے ڈرائیوروں سے گاڑی کے تمام دستاویزات اپنے ساتھ رکھنے کو کہا۔جمعہ کو منعقدہ سیمینار میں، محکمہ نقل حمل کے آفیسر ڈاکٹر کوشلندر سنگھ نے ڈرائیو روں سے کہا کہ ہر ڈرائیور کو اپنی گاڑیوں کے سامنے نمبر واضح طور پر دکھنا چاہئے ،اور مسافر گاڑیاں مقررہ رفتار میں چلائیں ،ایک دوسرے کے نمبر کو منسوخ کئے جا نے کی وجہ سے یا جلدی نمبر حاصل کر نے کی وجہ سے اپنی گاڑیوں کو تیز رفتار سے ہر گز نہ چلائیں ، تیزرفتار گاڑیاں چلانے پر آن لائن چالا ن کا ٹے جا نے کا بھی نظم موجود ہے ، آ ن لائن کے تحت متعلقہ گاڑی کے چالان کے بارے میں معلومات گاڑی ما لک کو فراہم کرادی جائیںگی ،۔ کسی بھی قسم کی کوتاہی کی صورت میں، نئے ٹریفک ایکٹ کے تحت سختی کے ساتھ جرمانہ عائد کیا جائے گا، اگر کسی بھی گاڑی کا چالان آن لائن نظام کے تحت ازالہ کردیا جاتا ہے توگاڑی کے مالک کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ پورٹل پر موجود ڈیٹا کو منسوخ کرا ئیں۔ ہرڈرائیور کے لئے یہ بہت ضروری ہے کہ وہ مقررہ وقت میں اپنی گاڑیوں کا ٹیکس، فٹنس اور اجازت نامے کے ساتھ بیمہ ہونا لازمی ہے ، تمام ضروری دستاویزات کے بغیرڈرائیو ر کو گاڑی چلانا اب ناممکن ہے،اس موقع پر آفیسر نے کہا کہ حکومت کسی بھی حادثے میں زخمی ہونے والے شخص یا پولیس کو اطلاع دینے یااسپتال بھیجے جانے والے شخص کو انعام کے طور پر تسلی بخش رقم دے گی۔اس موقع پر سنجو ورما، وپن یادو، لعل میاں، آشیش پانڈے، اود ھ کشور، گجندر سنگھ، دھرمیندر کمار، محمد حسین، کالو وغیرہڈرائیوروںاورگاڑیوںکےمالکا ن کے طور پر موجود تھے ۔

About the author

Taasir Newspaper