سیاست سیاست

این ڈی اے میں کسی بھی قسم کے اختلافات سے پاسوان کا انکار

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-September-2019

پٹنہ(مشتاق احمد): خوراک اور صارفین تحفظ کے وزیررام بلاس پاسوان نے این ڈی اے میں کسی بھی قسم کے اختلافات کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت والی حکومت بہتر طریقے سے کام کررہی ہے۔ آج پٹنہ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے بی جے پی کی جانب سے آئندہ انتخاب میں وزیراعلیٰ کی کرسی بدلنے کے تعلق سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ بی جے پی کے کسی بھی عہدیداران نے اس قسم کا کوئی بیان نہیں دیاہے۔ اس لئے آئندہ اسمبلی انتخاب میں بھی این ڈی اے کے لیڈر نتیش کمار ہی ہوں گے اور واضح اکثریت سے این ڈی اے پھر حکومت بنانے میں کامیاب ہوگی۔ جھارکھنڈ میں ماب لنچنگ کے دوران تبریز انصاری قتل معاملے میں ملزمین کو بے قصور ٹھہرائے جانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ماب لنچنگ کے قصورواروں کوجتنی بھی سزا دی جائے وہ کم ہے۔ جہاں تک تبریز انصاری معاملے میں ملزمین کو بے قصور ٹھہرانے کا معاملہ اس کی جانچ کی جارہی ہے۔ جب تک حتمی رپورٹ نہیں آجاتی اس پر تبصرہ کرنا غیر مناسب ہے۔

About the author

Taasir Newspaper