ریاست

بقایا دار پانچ موبائل ٹاوروں پر نگر پریشد نے کی کارروائی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-September-2019

بتیا،(انیس الوریٰ)،بتیا نگر میں کروڑوں کے بقایا دار شہر کے 71موبائل ٹاوروں کو سیل کرنے کا کام نگر پریشد کے ذریعہ آج شروع کیاگیا۔ نگر پریشد میئر گریمادیوی شکاریا نے بتایاکہ پہلے دن کل 09.2 کروڑ کے بقایہ دار 5ٹاوروں کو سیل کرنے کا نشانہ مقرر کر صبح سے ہی کارروائی شروع کی گئی ہے۔ اس کی شروعات کرشچن کواٹر، وارڈ 8کے پرم جیت ملہن کی تین منزلہ عمارت پر لگے دو کمپنیوں کے ٹاور کوسیل کیاگیا۔میئر نے بتایاکہ سلسلہ وار پورےنگر پریشد حلقہ میں سالوں سے بے روک ٹوک چل رہے ایسے 71ٹاوروں پر کیاجائے گا۔ ٹیکس داروغہ رمن کمار نے بتایاکہ پرم جیت کے گھر کی تیسری منزل پر آئیڈیا وایئرٹیل کے ٹاور گذشتہ 10سالوں سے لگے رہنے کے باوجود مذکورہ فلور کے کامرشیل ٹیکس کی چوری کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ وارڈ 5اور10میں بھی ایک ٹاور سیل کیاگیا۔ اس طرح سے آج کل 3ٹاوروں کو سیل کیاگیا۔

About the author

Taasir Newspaper