سیاست سیاست

بھاسکر جادھو کا این سی پی سے استعفیٰ، شیو سینا میں شامل ہونے کا اعلان

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-September-2019

اورنگ آباد،(یو این آئی) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی) کے کوکن علاقے کے رہنما اور مہاراشٹر کے سابق وزیر بھاسکر جادھو نے جمعہ کو پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ مسٹر جادھو نے اسمبلی اسپیکر ہری بھاؤ باگڑے سے ملاقات کرکے انھیں اپنا استعفیٰ سونپ دیا۔ وہ شیو سینا شامل ہوں گے۔ مسٹر جادھو خصوصی طیارے سے رتناگری سے چِکلتھانہ ہوائی اڈے پہنچے جہاں شیو سینا کے سینیئر رہنماؤں انل پرب، اور ملند نارویکر کے ساتھ سابق رکن پارلیمنٹ چندر کانت کھیر، رکن اسمبلی انباداس دانوے اور دیگر عہدیداران نے ان کا خیرمقدم کیا۔ مسٹر جادھو نے استعفیٰ دینے کے بعد صحافیوں سے کہا،’میں نے اپنا استعفیٰ مسٹر باگڑے کو سونپ دیا ہے اور میں آج ہی شیوسینا میں شامل ہوجاؤں گا اور مسٹر ٹھاکرے کےذریعے دی جانے والی کوئی بھی ذمہ داری قبول کر لوں گا‘۔انھیں ریاست میں ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخابات میں شیوسینا کی جانب سے گُہاگر سیٹ سے ٹکٹ ملنے کا امکان ہے۔قابل ذکرہے کہ ریاست میں اپوزیشن این سی پی اور کانگریس کے کئی سینیئر رہنما حال ہی میں اپنی پارٹی چھوڑکر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور شیو سینا میں شامل ہو گئے ہیں۔مسٹر جادھو نے اپنے سیاسی کریئر کا آغاز شیو سینا سے ہی کیا تھا۔

About the author

Taasir Newspaper