ریاست

بہار اسکول اکزامنیشن بورڈ او لمپیاڈکا انعقاد کرے گا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-September-2019

پٹنہ( اسٹاف رپورٹر)بہار اسکول اکزامنیشن بورڈکے چیئرمین آنند کشورکی صدارت میں آج بورڈ کی گورننگ باڈی کی میٹنگ ہوئی۔ جس میں سابقہ میٹنگ میں لئے گئے فیصلے اورآج کی میٹنگ میں مختلف تجاویز کو منظوری دی گئی ۔اس کے تحت بورڈ کی جانب سے میتھ سائنس اور انگریزی میں بی ایس ای بی اولمپیاڈ امتحان ، جنرل نالج اور سوشل سائنس میں بی ایس ای بی کوئز مقابلہ کے علاوہ بی ایس ای بی کرائوس ورلڈ مقابلہ ضلع ڈویزن اور ریاستی سطح پر منعقد کرنے کافیصلہ لیاگیا۔ پہلے مرحلے میں اولمپیاڈ امتحان اورکوئز مقابلہ منعقد کیاجائے گا۔ جبکہ دو سرے مرحلے میں اگلے سال کرائوس ورلڈ مقابلہ منعقد کیاجائے گا۔مذکورہ مقابلے کے انعقاد کے سلسلے میں سوالات کا خاکہ امتحان کے انعقاد کی تاریخ ضلع ڈویزنل اور ریاستی سطح پر انتخابی کمیٹی کی تشکیل مقابلے کامقام اورمذکورہ مقابلے کیلئے گائڈ لائن تیارکرنے کے ساتھ ساتھ مقابلے میں نمایا ںمقام حاصل کرنے والے طلبا وطالبات کو بطور انعام جیسے انعام کی رقم ، میڈل ، شلڈ ، کینڈل ،لیپ ٹاپ اور تعلیمی میٹریل دینے کے سلسلے میں سفارش دینے کیلئے بورڈ کے عہدیدار وںکی ایک ذیلی کمیٹی آبجیکٹوں تشکیل کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ایک دیگر تجویز میںالات کے ایویلویشن کی جوابی کاپی حاصل کرنے کیلئے فی انسر بک پانچ سوروپئے اور انسر شیٹ حاصل کرنے کیلئے فی انسر سیٹ 100 رو پئے کی شرح سے فیس حاصل کرکے حق اطلاعات ایکٹ کے تحت در خواست کے ذریعہ ایویلویشن انسر بک کی فو ٹو کاپی مہیاکرانے کافیصلہ کیاگیا۔در خواست آف لائن طریقہ سے حاصل کیاجائے گا اور کا پیا ں بھی آف لائن ہی مہیا کرائی جائیں گی ۔آئندہ 7 نو مبر 2019 کو منعقد ہونے والے ایس ٹی ای ٹی امتحا ن کیلئے بورڈ کے ذریعہ منعقد کرنے کی تجویز کو بھی منظوری دی گئی ۔ اس کے علاوہ بورڈ میں ای آر پی ، ڈی این ایس ، ڈاٹا سنٹر اور مختلف اکزامنیشن سیل کیلئے آئی ٹی سکشن کیلئے افسران اور ملازمین کے عہدہ کی تشکیل کو بھی منظوری دی گئی ۔مذکورہ عہدہ پر باضابطہ تقری ہونے تک یاڈیپو ٹیشن سے بھرے جانے تک یا دو سا ل کی مدت کیلئے جو بھی پہلے ہوکانٹریکٹ کی شرائط کے ساتھ ان عہدوں پرتقرری کو بھی منطوری دی گئی ۔ایک دیگرتجویز میں بور ڈ کے ویسے ملازمین جن کی عمر 50 سال سے کم ہے اور جو محکمہ جاتی امتحان پاس ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے او پر کسی بھی طرح کی محکمہ جاتی کارروائی پینڈنگ نہیں ہے ویسے 78 ملازمین کی سروس کو بھی منظوری دی گئی ۔بورڈ کے 44+10کو گریجویٹ کی اہلیت کی تاریخ سے اسسٹنٹ کاعہدہ دیاگیالیکن تنخواہ باضبابطہ نہیں ہے اور بالکل ہی ضابطہ کے خلاف ہے اس لئے مذکورہ بالاکی رو شنی میں ان سے وضاحت طلب کر تے ہوئے اسسٹنٹ کے عہدہ سے کم عہدہ پر کام کر تے رہنے کی مدت سے گریجویٹ یا اس کے مساوی اہلیت رکھنے کی تاریخ سے حاصل کی گئی تنخواہ کے مطابق مقررہ تنخواہ کو بنیادی ضباطہ کے رول 22 میں درج نظم کے مطابق اس میں ترمیم کرنے کے علاوہ ادائیگی کی رقم وصولی کرکے ان کی تنخواہ یا دیگر حاصل کرنے والو ںسے 20 برابر قسطوں یا رقم وصولی ہونے تک جوکم کٹو تی کرکے اداکی گئی رقم کو ایڈجیسٹ کرنے کافیصلہ کیاگیاہے۔اس درمیان آج پریس کانفرنس کے دوران آنند کشور نے بتایاکہ ایس ٹی ای ٹی اور فارم اور فیس جمع کرنے کی تاریخ 25.09.2019تک بڑھ دی گئی ہے ۔

About the author

Taasir Newspaper