سیاست سیاست

بہار کی طرح جھارکھنڈ میں بھی بڑے پیمانے پر ہوگی ترقی : آرسی پی سنگھ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-September-2019

پٹنہ:جنتادل یو کے قومی جنرل سکریٹری اور رکن راجیہ سبھا آرسی پی سنگھ ان دنوں جھارکھنڈ میں جن بھاؤنا یاترا پر ہیں ۔ اپنی یاترا کے دوران انہوں نے اعلان کیاہے کہ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار جھارکھنڈ میں بھی ترقی کی گنگا بہانےکے لئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار کا خواب ہے کہ بہار کی طرح جھاکھنڈ میں بھی ترقی ہو ۔ ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ بہار اور جھارکھنڈ سگے بھائی جیسے ہیں لیکن جس طرح بہار میں ترقی ہوئی ہے وہ جھارکھنڈ میں دیکھنے کو نہیں ملی ہے۔ یاترا کے دوران انہوں نے لوگوں سےاپیل کی وہ جنتادل یو نائیٹیڈ کے ساتھ جڑیں انہوں نے کہا کہ جے ڈی یو زمین سے جڑی پارٹی ہے اور اس پارٹی سے جڑ کر اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کاکام کریں۔

About the author

Taasir Newspaper