ریاست

تیج پرتاب کی اہلیہ ایشوریہ رائے گھر سے روتے ہوئے نکلی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-September-2019

پٹنہ: آرجے ڈی سربراہ لالو پرساد کے بڑے بیٹے تیج پرتاب یادو اور ان کی بہو ایشوریہ رائے کے بیچ شادی کے بعد سے ہی دونوں کا معاملہ خبروں کی سرخیوں میں رہاہے۔ آج کا تازہ معاملہ یہ ہے کہ ایشوریہ رائے لالو رابری کی رہائش گاہ سے روتے ہوئے باہر نکلی ہے۔ ذرائع کے مطابق گھر سے نکلنے کے بعدوہ اپنے والد چندریکارائے کی گاڑی میںبیٹھی اور چلی گئی ۔ حالانکہ اس کے پیچھے کیا وجہ ہے اس کا پتہ نہیں چل پایاہے۔ لیکن شادی کے بعد سے ہی دونوں کے بیچ رشتہ ٹھیک نہیں چل رہاہے۔ واضح ہوکہ تیج پرتاب نے کہا تھاکہ ایشوریہ رائے سے میرا میل نہیں کھاتاہے۔ واضح ہوکہ کچھ دن قبل تیج پرتاب نے طلاق کی عرضی عدالت میں داخل کی تھی اس کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ ایشوریہ کے ساتھ میرا میل نہیں کھاتاہے۔ وہ ہائی سوسائٹی میں رہتی ہے ۔ میں نے کئی بار سمجھانے کی کوشش کی ۔ انہوں نے کہا تھاکہ گھٹ گھٹ کر مرنے سے اچھا ہے کہ راستہ الگ ہوجائے۔ ہم انصاف کی لڑائی لڑیں گے۔

About the author

Taasir Newspaper