سیاست سیاست

حکومت متاثرہ علاقوں میں مستعدی سے راحت مہم چلائے:سندھیا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-September-2019

بھوپال،(یواین آئی)سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ جیوترآدتیہ سندھیا نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ سیلاب کے حالات کے پیش نظر متاثرہ علاقوں میں مستعدی سے راحت مہم چلائی جائے،تاکہ حالات پر قابو پایا جاسکے۔مسٹرسندھیا نے آج ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے الگ الگ حصوں میں شدید بارش کی وجہ سے کئی جانیں جانے سے صورت حال تشویش ناک ہے۔خدا سے دعا ہے کہ وہ آنجہانی لوگوں کی روحوں کو سکون دے اور سوگوار لواحقین کو یہ دکھ سہنے کی طاقت دے۔انہوں نے آگے کہاکہ کئی اضلاع میں ابھی بھی حالات بےحد ابتر ہیں۔بارش کی وجہ سے بہت نقصان ہوا ہے۔حکومت سے درخواست ہے کہ متاثرہ علاقوں میں پوری مستعدی سے راحت اور بچاؤ مہم چلائی جائے جس سے وقت رہتے حالات پر قابو پایا جاسکے اور متاثرین کو تحفظ اور سہارا مل سکے۔ریاست میں سیلاب کی وجہ سے اب تک آدھار درجن سے بھی زیادہ لوگوں کی موت کی خبر ہے۔

About the author

Taasir Newspaper