ریاست

شراب کی مخالفت کرنے پر ایک شخص کی پٹائی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 21-September-2019

بہارشریف(توصیف جمال)ریاست میں مکمل طورپر شراب بندی نافذ ہونے کے باوجود ہر روز جگہ بہ جگہ سے شراب برآمدگی کے ساتھ ساتھ شراب کاروباریوں کی گرفتاری بھی عمل میں آتی ہے۔ باجود ا سکے شراب کاروباریوں کا حوصلہ بلند دیکھا جارہا ہے اسی کے تحت ضلع کے کلیان بیگھہ اوپی کے آمس گائوں میں کچھ شراب کاروباری کے ذریعہ کھلے عام شراب فروخت کیا جاتا ہے۔ اسکی مخالفت سمندر پاسوان نے جب کی تو اسے بری طرح سے مارپیٹ کر زخمی کر دیا گیا۔ فی الحال زخمی کا علاج صدر اسپتال میں چل رہا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper