ریاست

شفاف مشن کےلئے روٹری نے منوج کمارکو چیئرمین منتخب کیا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-September-2019

پٹنہ سیٹی(ذوالقرنین )روٹری پٹنہ سیٹی سمراٹ کے پرانے ممبر اور سماجی کارکن منوج کمار کو روٹری ڈسٹک 3250کی جانب سے بہار جھارکھنڈ کےلئے شفاف مشن کا معاون چیئرمین منتخب کیاہے۔منوج کمار کو گائے گھاٹ پٹنہ سیٹی میں واقع کے ایل7 ہوٹل کے وسیع ہال میں روٹری پٹنہ سیٹی سمراٹ کے کلب اسمبلی کی نشست میں بہار جھارکھنڈ کے ڈسٹک گورنر شری گوپال کھیمکا نے اس فیصلہ کااعلان روٹری پٹنہ سیٹی سمراٹ کے صدر دنیش بھدانی نے کیا۔ اعلان کے بعد منوج کمار نے کہاکہ میں اپنے عہدہ کی ذمہ داری کابالکل صحیح استعمال کرتے ہوئے ایمانداری کےساتھ بہار جھارکھنڈ میں شفاف مشن روٹری پٹنہ سیٹی سمراٹ کے بینر تلے چلائوںگا۔ اعلان کے بعدمنوج کمار کومبارکباد دینے والوں مین راجیش کمار وجے یادو، سخو یادو، ایم ای حق ، کمود رنجن ، برجیش کمار ، ونئے یادو ، گووند چودھری ، دیوراج بلبھ کے علاوہ درجنوں روٹری کے عہدیداران وممبران شامل ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper