ریاست

قیدی کے مقدموں کی ایماندارانہ پیروی کریں پینل ایڈوکیٹ : سنجیو کمار

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 21-September-2019

علی نگر، (جیلانی انصاری )طے پروگرام کے مطابق ضلع لیگل سروسیز اٹھاریٹی دربھنگہ کے سکریٹری سنجیو کمار سنگھ نے سب جیل بینی پور کا معائنہ کیا ۔ تمام وارڈ ،باورچی خانہ اور اسپتال وغیرہ معائنہ کرتے ہوئے باورچی خانہ میں تیار کھانا کو خود سے دیکھا اور قیدیوں سے کھانے کی کوالیٹی کے بارے میں پوچھا ۔قیدی روہت کمار ، سنجیت کماراور محمد تمنا نے اپنے مقدمہ سے متعلق پریشانیوں کا ذکر کیا جس پر سکریٹری نے ہر ممکن مدد دینے کا یقین دلایا ۔ قیدی منجو ماتر اور سنوش کانو نے سکریٹری سے شکایت کیا کہ اٹھاریٹی کے ذریعہ مامور پینل ایڈوکیٹ ان کے مقدمہ کی پیروی نہیں کررہے ہیں ۔ جس پر سکریٹری نے موجود پینل ایڈوکیٹ کوشل کمار یادو کو ہدایت دیا کہ ان کے مقدمہ سے متعلق فائل کی جانچ کرکے رپورٹ پیش کریں ۔ انہوں نے بتایا کہ اس مقدمہ میں اٹھاریٹی کی جانب سے مامور پینل ایڈوکیٹ کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقدمہ کی صحیح پیروی کریں اور ماہ میں ایک بار مقدمہ سے متعلق قیدی سے ملاقات کرکے انہیں مقدمہ سے متعلق پوری جانکاری دیں ۔ جیل میں کل 122قیدی ہیں جن میں سات خاتون قیدی اور دو بچے بھی شامل ہیں ۔ جیلر متھلیش شرما ، جیل ڈاکٹر مکیش شرما ، اسسٹنٹ کمار گورب ، منا داس ، کملیش لال ، رنجے کمار شرما وغیرہ موجود تھے ۔

About the author

Taasir Newspaper