ہندستان ہندوستان

مرکزی وزیررام بلاس پاسوان نے حکومت کے 100دن مکمل ہونے پر حصولیابی پیش کی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-September-2019

پٹنہ(مشتاق احمد): مرکزی وزیربرائے صارفین تحفظ اور خوراک سپلائی رام بلاس پاسوان نے آج مرکز کی این ڈی اے حکومت کے 100دن پورا ہونے پر حکومت کی حصولیاب گناتے ہوئے کہا کہ ایک ملک ایک قانون کے تحت جمووکشمیر میں دفعہ 370اور آرٹیکل 35اے کو ختم کرنا پورے عوام کے حق میں ہے۔ آج پٹنہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ میں ان لوگوں سے پوچھنا چاہتاہے جو سیکولزم اور کمیونلزم کے نام پر اس فیصلے کی مخالفت کررہے ہیں۔انہیں بتاناچاہئے کہ آزادی کے 70سال بعد بھی دفعہ 370 اور آرٹیکل 35اے سے جمووکشمیر کے عوام کو کیا فائدہ ملا۔آج ان کی وہی صورتحال ہے جو ملک کے دیگر عوام کی اس لئے بھارتیہ جنتا پارٹی ہمیشہ انتخاب کے وقت وعدہ کرتی رہی ہے کہ ہم 370ہٹاکر ملک میں ایک ملک اور ایک قانون کی پالیسی پر کام کرنا چاہتے ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ دھیردھیرے جمووکشمیر میں حالات معمول پر آجائیں گے اور جب وہاں ٹورزم کے راستے کھلیں گے تو وہاں ہزاروں لوگوں کو روزگار ملے گا۔ اپنے محکمہ کی حصولیابی کا ذکر کرتے ہوئےکہا کہ ان کا محکمہ ایک جنوری 2020تک راشن کارڈ سے ملک کے کسی بھی حصے میں صارفین اناج حاصل کرسکتے ہیں۔ 14ریاستوں میں اسے نافذ کیاجاچکاہے۔ باقی ریاستوں میں 3ماہ کے اندر اسے نافذ کردیاجائے گا۔ کنزیومر پروٹیکشن بل کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ یہ بل دونوں ایوان میں پاس ہونے کے بعد اسے صدرجمہوریہ کی منظوری مل چکی ہے اب اس قانون کے تحت صارفین کے حقوق کی حفاظت کی جاسکے گی۔ پلاسٹک سے پاک ہندوستان پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندو مودی ملک کو پلاسٹک سے پاک کرنا چاہتے ہیں اس کے تحت سنگل یوز پلاسٹک سسٹم کو جلد ہی ختم کیاجائے گا۔ ان کے محکمہ نے 5دن پہلے ہی اس پر پابندی لگادی ہے۔ مندی کے تعلق سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا مندی کے دور سے گذررہی ہے۔ حکومت اس پر دھیرےدھرےقابو پالے گی۔ مہنگائی سے جڑے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی پوری طرح قابو میں ہے۔ دال ،چینی ،چاول کا وفر اسٹاک حکومت کے پاس ہے جہاں تک پیاز کی مہنگائی کا سوال ہے ہرطرف سیلاب جیسی صورتحال ہے پیاز کی پیداوار جہاں ہوتی ہے ناسک چاروں طرف سیلاب سے گھرا ہے۔ اس لئے سیلابی صورتحال ختم ہوتے ہی اس کی قیمت بھی قابو میں آجائے گی۔

About the author

Taasir Newspaper