سیاست سیاست

معاشی مندی پر اِدھر۔اُدھر کی باتیں نہ کر ے حکومت: پرینکا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-September-2019

نئی دہلی،(یو این آئی) معاشی کساد بازاری کے سلسلے میں حکومت پر مسلسل تنقید کرنے والیں کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ہفتے کے روز طنز کرتے ہوئے کہا کہ اِدھر اُدھر کی باتیں کرنے کے بجائے مودی حکومت کو معاشی اصلاحات کے لیے سچے جذبے سے کام کرنا چاہیے۔ محترمہ واڈرا نے کہا کہ حکومت کو معاشی مندی کے لیے کشش ثقل(گریوِٹی)، حساب اور اولا۔اوبر جیسی باتیں کرنے کے بجائے اس میں اصلاح کرنے لیے ٹھوس قدم اٹھانے چاہیے۔ اسے معیشت کو پٹری پر لانے کے لیے گہری نظر سے کام کرنا چاہیے جیسے ایک کرکٹ کھلاڑی کیچ لپکنے کے لیے آکر تک گیند پر نظر رکھتا ہے۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری نے ٹویٹ کیا،’صحیح کیچ پکڑنے کے لیے آخر تک گیند پر نظر اور کھیل کا سچا جذبہ ہونا ضروری ہے۔

About the author

Taasir Newspaper